کرتارپور دنیا کا سب سے برا گوروارہ بن گیا

November 5, 2019 12:19 pm0 commentsViews: 17

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کی تعمیر ریکارڈ مدت میں مکمل کرلی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گوردوارہ صاحب کی تعمیر11 ماہ میں مکمل کی گئی اور4 ایکڑ کے گوردوارے کو42 ایکڑ تک وسیع کردیا گیا ہے جبکہ گوردوارے کے گرد800 ایکڑ اراضی دربار صاحب کیلئے مختص کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کرتارپور ٹرمینل پر بھارتی سکھ یرتریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائیگی اور کرتارپور کے راستے آنے والے یاتریوں سے 20 ڈالر فی کس سروس چارجز لئے جائینگے۔