فضل الرحمن کی 9 سال کیلئے سیاست سے چھٹی ہو جائے گی،آسٹرو پامسٹ

November 5, 2019 12:37 pm0 commentsViews: 9

مولانا کا 9 سال تک سیاست میں کوئی عروج نظر نہیں آ رہا،گرفتار بھی ہو سکتے ہیں
فضل الرحمن نے جس تاریخ کو آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا وہ درست نہیں تھی
ان کے لوگ مولانا فضل الرحمن کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں بھی جا سکتے ہیں
فضل الرحمن کو آزادی مارچ سے کچھ نہیںملے گا‘سید علی زیدی کی بڑی پیشگوئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹرو پامسٹ نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی 9 سال کے لیے سیاست سے چھٹی ہو جائے گی،تفصیلات کے مطابق آسٹرو پامسٹ سید علی زیدی کا کہنا ہے کہ ہمارے علم کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے جس تاریخ کو آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا وہ درست نہیں تھی۔مولانا فضل الرحمن نے دو بار تاریخ تبدیل کی ہے۔مولانا فضل الرحمن 31 سال حکومت میں رہے تاہم آگے حالات کچھ اور نظر آ رہے ہیں۔آسٹرو پامسٹ نے پیشگوئی کی کہ مولانا فضل الرحمن کا اگلے نو سال سیاست میں کوئی عروج نظر نہیں آ رہا۔نہ ہی آزادی مارچ سے انہیں کچھ ملے گا۔میڈیا کی طرف سے اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر دکھایا جا رہا ہے۔زائچہ میں دائیں اور بائیں جانے دوںوں طرف سے ٹوٹنے کی علامات نظر آ رہی ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ مولانا کی اپنی پارٹی میں بھی اختلافات ہیں اور ان کے لوگ مولانا فضل الرحمن کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں بھی جا سکتے ہیں۔مولانا فضل الرحمن کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔