پولیس سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروس ڈویژن کے نام سے نیایونٹ قائم

November 6, 2019 2:06 pm0 commentsViews: 5

کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام کی ہدایت پرمحکمہ پولیس میں پولیس سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروس ڈویژن کے نام سے نیایونٹ قائم کردیاگیا،جس کی انتظامی اورآپریشنل کمانڈایڈیشنل آئی جی کراچی غلام بنی میمن جبکہ ڈی ائی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروس ڈویژن سربراہ ہوں گے ،قائم کیے جانیوالے یونٹ کوسیکیورٹی ٹومیں تقسیم کیاگیاہے ،جس میں سیکیورٹی ون میں فارن سیکیورٹی سیل ،اسپیشل سیکیورٹی یونٹ اورگرائونڈمینجمنٹ یونٹ جبکہ سیکیورٹی ٹومیں پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی یونٹ ،مددگار15اورمحافظ فورس شامل ہے ۔