٭ بھارت کیلئے برا وقت ٭ نریندر مودی کی جان کو خطرہ آئندہ الیکشن نہیں دیکھ پائیں گے

November 7, 2019 12:55 pm0 commentsViews: 16

٭ اکبر سرحدی کی پیش گوئی ٭
آئندہ سال 2020 بھارت اور اس کے وزیراعظم پر بھاری ہوگا
عمران خان 2020 کا سال گزرنے کے بعد اچھی پوزیشن میں آجائیں گے
مولانا فضل الرحمن کی سیاست ختم ہونے والی ہے، علم جفر کے حساب سے سب بتادیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سیاست میں اپنی آخری اننگ کھیل رہے ہیں، ان پر بہت جلد بُرا وقت آنے والا ہے۔ ملک کے معروف پامسٹ ماہر علم جعفر اکبر سرحدی نے بھارتی وزیراعظم کے حوالے سے اپنے علم کے ذریعے پیشگوئی کی ہے کہ نریندر مودی کو بھارت میں آئندہ الیکشن دیکھنا نصیب نہیں ہوگا کیونکہ 2020ء میں ان پر بہت بھاری وقت آنے والا ہے، انہیں بدترین حالات کا سامنا ہوگا جس کا وہ مقابلہ نہیں کر پائیں گے۔ اکبر سرحدی نے بتایا کہ نریندر مودی گرداب میں پھنسنے والے ہیں جس میں اُن کی جان بھی جاسکتی ہے، میں یہ سب بھارت دشمنی یا جذبات میں آکر نہیں کہہ رہا بلکہ جو لوگ علم اعداد یا علم جعفر رکھتے ہیں وہ خود حساب لگا سکتے ہیں کہ آنے والا وقت نریندر مودی پر کتنا بھاری ہوگا۔ اسی طرح پاکستانی وزیراعظم عمران خان 2020ء میں بھی مشکلات میں نظر آرہے ہیں لیکن 2020ء گزر گیا تو عمران خان اچھی پوزیشن میں آجائیں گے۔ علم جعفر کے حساب سے مولانا فضل الرحمن بھی بڑی مشکل میں آنے والے ہیں اور مستقبل میں ان کی سیاست ختم ہوتی نظر آرہی ہے جبکہ پاکستان کی پوزیشن آئندہ سال کے تین ماہ گزرنے کے بعد اچھی ہو جائے گی۔ بھارت اپنے وقت کے بدترین دور میں داخل ہو چکا ہے، 2020ء کے آخر میں اس کے تین ٹکڑے ہوتے نظر آرہے ہیں کشمیر پر بھارتی تسلط بھی نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا۔