خاتون اینکر پرسن کرن نازنے خاوند کو دوسری شادی کی اجازت دے دی

November 7, 2019 1:00 pm0 commentsViews: 11

مرد کو اللہ کا حکم ہے تو میری اتنی اوقات نہیں ہے کہ اپنے شوہر کو منع کرسکوں‘ اینکر پرسن کرن ناز
شوہر سے ٹوٹ کر محبت کرنے والی بیوی ہونے کے ناطے پیار بانٹنے سے مجھے فرق پڑے گا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) دوسری شادی میاں بیوی میں اکثر ہی بحث و مباحثے اور جھگڑے کا باعث بنتی ہے تاہم اب ایک ایسی خاتون بھی سامنے آئی ہیں جنہوں نے خود ہی اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کی ایک خاتون اینکر پرسن کرنا ناز نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرد کو اللہ نے ایک سے زائد شادی کی اجازت دی ہے اس لیے میں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی ہے۔یوٹیوب پر جاری ویڈیو پیغام میں خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے مرد کو دوسری، تیسری اور چوتھی شادی کی اجازت دی ہے، چونکہ یہ مالک کا حکم ہے اس لیے میں اس پر تنقید تو دور کی بات اس بارے میں کوئی بات بھی نہیں کرسکتی۔ کرن ناز نے کہا کہ جب اللہ نے اجازت دی ہے تو میری یہ حیثیت نہیں ہے کہ میں اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دوں لیکن پھر بھی میں نے اپنے شوہر سے کہا ہوا ہے کہ اگر کبھی بھی آپ کو یہ لگے کہ آپ کو دوسری شادی کرنی چاہئے تو آپ بالکل کرسکتے ہیں۔اینکر پرسن کرن ناز کا کہنا تھا کہ اپنے شوہر کی دوسری شادی سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا لیکن اپنے شوہر سے ٹوٹ کر محبت کرنے والی بیوی ہونے کے ناطے جب مجھے اپنے شوہر کا پیار بانٹنا پڑے گا تو اْس سے مجھے بھی فرق پڑے گا لیکن اس کے علاوہ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔چونکہ یہ اللہ رب العزت کا حکم ہے تو میری اتنی اوقات نہیں ہے کہ اپنے شوہر کو منع کرسکوں۔