آرمی چیف کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے

November 7, 2019 1:00 pm0 commentsViews: 8

ننکانہ صاحب (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو ہوگی اور وزیراعظم عمران خان راہداری کا افتتاح کریں گے البتہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیرشارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیرداخلہ اعجاز شاہ اوردیگر وزراء بھی ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہونگے۔ 9 نومبر کو منصوبے کے افتتاح کے باعث مقامی تعطیل ہوگی۔