ماڈل کورٹ‘ قاتل کو عمر قید اور3لاکھ روپے جرمانہ

November 7, 2019 1:19 pm0 commentsViews: 1

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کورٹ جنوبی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران عطا سومرو نے قتل کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر نامز ملزم طالب حسین کو عمر قید کی سزا سنادی‘ عدالت نے ملزم کو مقتول کے ورثاء کو تین لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ فاضل عدالت نے ملزم کو اقدام قتل کے الزام میں پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے‘ جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا کاٹنا ہوگی۔ ملزم کا جیل میں گزارا ہوا عرصہ سزا میں شمار ہوگا‘ دونوں سزائیں ساتھ چلیں گی۔