عمران فاروق قتل کیس کے 3 اہم برطانوی گواہ پاکستان نہ آسکے

November 7, 2019 1:30 pm0 commentsViews: 12

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران فاروق قتل کیس کے 3 اہم برطانوی گواہ پاکستان نہ آسکے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایف آئی اے کو گواہان پیش کرنے کے لیے مہلت دے دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جواد عباس نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کے تین اہم برطانوی گواہ پاکستان نہیں آسکے آزادی مارچ کی وجہ سے گواہان کو پیش کرنے میں خطرہ تھا۔ گواہان پیش کرنے کے لیے بیس سے پچیس دن کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں برطانوی گواہان کو 2 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔