کمسن مقتولہ کی ماں انصاف کے لیے عدالت پہنچ گئی

November 7, 2019 1:32 pm0 commentsViews:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقتولہ سات سالہ بچی کی غریب دکھیاری ماں رام پیاری حصول انصاف کے لیے عدالت پہنچ گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے سات سالہ بچی کے قاتل کو بے گناہ قرار دینے کی پولیس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے اور مقدمے کا چالان داخل کرنے کا حکم دے دیا۔ 18 ستمبر کو ملزم سعد بن کاظم کی گاڑی کی ٹکر سے حنا نامی لڑکی جاں بحق ہوگئی تھی، جس کا مقدمہ 4 اکتوبر کو گلستان جوہر تھانے میں درج کیا گیا تھا، خاتون نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے گاڑی اور ملزم سعد بن کاظم کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا ہے انصاف کیا جائے۔