شہریوں کو پارلیمنٹ جانے کی اجازت

November 8, 2019 11:51 am0 commentsViews: 1

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام شہریوں کو قومی اسمبلی میں قائم کی گئی خصوصی گیلری میں بیٹھ کر قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی۔ شہریوں نے مرکزی گیٹ پر قائم کئے گئے خصوصی کائونٹر پر شناختی کارڈز دکھا کر قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھنے کیلئے خصوصی پاسز حاصل کئے اور سیکورٹی چیک کے بعد ان کو قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی۔