صبح سویرے کورنگی اللہ والا ٹائون اور سعود آباد کا محاصرہ

November 8, 2019 11:55 am0 commentsViews: 6

کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے کورنگی، سعود آباد میں پولیس اور رینجرز کا جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر اللہ والا ٹائون سمیت ملیر سعود آباد کے مختلف ایریاز کا محاصرہ کرکے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی۔ پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رکھا تاہم کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشن ماہ ربیع الاول میں امن و امان قائم رکھنے کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔