آج صبح گھریلو جھگڑے میں دوشیزہ نے خود کو آگ لگالی

November 8, 2019 12:18 pm0 commentsViews: 6

کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے جہانگیر روڈ پر دوشیزہ نے خود کو زندہ جلالیا۔ تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹرز کے علاقے جہانگیر روڈ نمبر2 فتح حلوائی کے قریب 20 سالہ فریال دختر وسیم نے خود کو آگ لگادی۔ چیخ و پکار کی آوازیں سن کر اہل خانہ نے فوری طور پر آگ بجھا کر دوشیزہ کو طبی امدادکیلئے سول اسپتال کے برنس واڑڈ منتقل کیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو رنجش کے باعث پیش آیا ہے۔