شہریوں نے ڈکیت کی درگت بنادی‘ 2 راہگیر لہولہان

November 8, 2019 12:18 pm0 commentsViews: 3

گلشن اقبال میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی
کراچی( کرائم رپورٹر) عزیز بھٹی گلشن اقبال میں ملزموں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا ، شہریوں نے ایک ڈکیت کو پکڑ کر اسکی درگت بنادی۔ آرام باغ میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخیم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ،عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 میں ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا ، فائر کی آواز سنتے ہی قریب میں موجود لوگوں نے ایک ڈاکوو ¿ کو پکڑ لیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،ایس ایچ او عدیل افضل نے بتایا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت پرمضروب کی شناخت 27 سالہ علی عباسی کے نام سے ہوئی ہے ، اور واردات میں ملوث ملزم علی جان کو گرفتار کر لیا، ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا تھا ، پولیس نے فرارملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔