لیاقت آباد ٹمبر مارکیٹ میں نوجوانوں نے رہزنی کی واردات ناکام بنادی

November 8, 2019 12:18 pm0 commentsViews: 10

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد ٹمبر مارکیٹ میں5نوجوانوں نے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی۔ ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔ ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار2ڈاکو نوجوانوں کو اسلحہ دکھاتے ہیں اسی اثناء میں ایک نوجوان نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہزن کو دبوچ لیا۔ جبکہ دوسرا ملزم جان بچا کر بھاگ نکلا۔