سپر اسٹور کے گارڈ سے اچانک گولی چل گئی راہگیر زخمی

November 8, 2019 12:23 pm0 commentsViews: 5

امیر علی طارق روڈ کے نجی اسٹور کی پارکنگ میں تعینات اور ساکرو سیکورٹی کمپنی کا ملازم ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) طارق روڈ سپر اسٹور کی پارکنگ میں سیکورٹی گارڈ کی اتفاقیہ فائرنگ سے ضعیف العمر راہگیر زخمی ہوگیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔ فیروز آباد تھانے کے علاقے شہید ملت روڈ پر واقع نجی سپر اسٹور کی پارکنگ میں تعینات سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ضعیف العمر راہ گیر پائوں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مضروب کی شناخت 55 سالہ رضوان ولد قلندر خان کے نام سے کرلی گئی اس حوالے سے ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ زخمی شخص نجی سپر اسٹور کے سیکورٹی گارڈ امیر علی ولد مہر خان سے اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلی، گرفتار سیکورٹی گارڈ ساکرو سیکورٹی کمپنی کا ملازم ہے۔