بلدیہ ٹائون دو گروپوں میں تصادم، باپ بیٹے سمیت 3 افراد لہولہان

November 8, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 9

جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں کی جانب سے آزادانہ طور پر لاٹھی، ڈنڈوں اور آہنی راڈ کا استعمال کیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بلدیہ ٹائون کے علاقے اتحاد ٹائون میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اس دوران دونوں جانب سے آزادانہ طور پر لاٹھی، ڈنڈے اور آہنی راڈز کا استعمال کیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں موقع سے پولیس نے کچھ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 50 سالہ دوست محمد ولد شاہ محمد، 22 سالہ شمشیر ولد دوست محمد اور 30 سالہ عثمان ولد عبدالکریم شامل ہیں۔