٭٭٭صبح سویرے٭٭٭ ایئرپورٹ جاتے ہوئے نوجوان ٹریفک حادثے میں ہلاک

November 8, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 9

متوفی موٹر سائیکل پر جارہا تھا، نامعلوم گاڑی کی زد میں آگیا، لاش اسپتال پہنچا دی گئی
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے ناتھا خان سے ایئر پورٹ جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق تفصیلات کے مطابق شارع فیصل ناتھا خان سے کراچی ایئر پورٹ جاتے ہوئے اسٹار گیٹ سگنل کے قریب ٹریفک حادثے میں30 سالہ سلمان ولد عبدالمجید جاں بحق ہوگیا متوفی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لایا گیا متوفی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آگیا۔