گرین لائن اور کے فور منصوبوں پر عوام کو جلد خوشخبری ملے گی ٗ گورنر سندھ

November 9, 2019 12:40 pm0 commentsViews: 1

پاکستان میں اقلیتی برادری کو یکساں حقوق اور مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے ٗ وائی ایم سی کی سالگرہ تقریب سے خطاب
وزیراعظم سے عمران اسماعیل کی اسلام آباد میں ملاقات ٗ گرین لائن اور کے فور منصوبے سے متعلق عمران خان کو تفصیلات سے آگاہ کیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں گورنر سندھ نے گرین لائن اور کے فور منصوبے سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ دونوں منصوبوں سے متعلق بہت جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔ دریں اثناء گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وائی ایم سی اے کی 114 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور اسی وجہ سے پاکستان میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے، سکھوں کی بابا گرونانک کے ساتھ مذہبی عقیدت کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ حکومت نے کرتارپور راہداری کھولی، موجودہ حکومت دیگر مذاہب کے مقدس مقامات کی تزئین و آرائش اور بحالی کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے جبکہ وائی ایم سی اے کے تحت مثبت سرگرمیوں کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں۔