محفل مرتضیٰ کا اتحاد بین المسلمین جلسہ آج شب منعقد ہوگا

November 9, 2019 12:48 pm0 commentsViews: 2

کراچی (پ ر) محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں 27 واں سالانہ جشن عید میلادالنبیؐ اور اتحاد بین المسلمین کا عظیم الشان جلسہ آج ہفتہ کی شب 9 بجے منعقد ہوگا۔ جس میں تلاوت قرآن پاک کے بعد نعت رسول مقبولؐ مرتضیٰ بھائی، مصطفی بھائی پٹھان، جوزر بھائی، شبر بھائی مرثیہ والا اور قاری وحید ظفر قاسمی پیش کریں گے۔ بعدازاں علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ اکبر درس، شیخ قطب الدین بھائی، شیخ شبیر بھائی کوٹھاری اور سبز علی حاجی بیگ ’’فلاحی معاشرے کی تشکیل سیرت النبیؐ کی روشنی میں‘‘ پر اپنے مقالے کے ساتھ اظہار خیال کریں گے، آخر میں درود و سلام پیش کیا جائے گا۔