حافظ مسعود عالم کی گرفتاری حکومت کو مہنگی پڑے گی، جماعت غربا اہلحدیث

November 9, 2019 12:49 pm0 commentsViews: 3

کراچی (پ ر) جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا عبدالرحمن سلفی و دیگر علمائے کرام نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اہلحدیث وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل پروفیسر یاسین ظفر اور معروف عالم دین و محقق اسلام و شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم کی گرفتاری حکومت وقت کو بڑی مہنگی پڑے گی۔ دونوں علمائے کرام پچاس سال سے زائد عرصہ سے دین کی تبلیغ و ترویج میں مصروفِ عمل ہیں ان کی زندگی کا مقصد ہی دینی طلبہ کو پڑھنا اور پڑھانا ہے، حکومتی ادارے دیار غیر کے اشاروں پر مذہبی شخصیات سے ناروا سلوک کرنا بند کریں ورنہ جماعت اہلحدیث کی تمام جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل تیار کرکے حکومت کے خلاف راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گی۔