نواز شریف کے علاج کے لئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے ، مریم اورنگزیب

November 11, 2019 12:56 pm0 commentsViews: 7

لاہور: ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو بارباراسٹیرائیڈزنہیں دیئے جا سکتے، اسٹیرائیڈز کی بار بار ہائی ڈوز ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ، ان کے علاج کے لئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، کسی بھی حادثہ کی صورت میں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنا ناممکن ہوجائے گا جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کے لیے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف کی صحت کے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، انکی صحت کے بارے میں کوئی بھی اطلاع پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب یا ڈاکٹرعدنان جاری کریں گے۔ ان کے علاوہ کسی اطلاع کو بغیر تصدیق نہ چلایاجائے۔