ڈاکوئوں نے مزار پر جانے والے شہری کو گولی مار دی

November 12, 2019 1:52 pm0 commentsViews: 5

کراچی (کرائم رپورٹر) اسٹیل ٹائون میں ڈاکوئوں نے مزار پر جانے والے شہری کو لوٹنے کے بعد گولی ماردی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ سمندری بابا درگاہ کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 28 سالہ محمد عباس ولد محمد اقبال کو زخمی کر دیا۔ مضروب کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم مضروب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔