سعید آباد، ڈاکوئوں نے بیکری لوٹ لی

November 12, 2019 1:52 pm0 commentsViews: 5

کراچی (کرائم رپورٹر) سعید آباد میں ڈاکوئوں نے بیکری کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے بسم اللہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے جنید قریشی نامی شخص کی بیکری میں گھس کر لوٹ مار کی اور واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ملزمان 125 اور 70 موٹر سائیکل پر سوار تھے جو ڈکیتی کی واردات کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔