بابری مسجد فیصلہ: پاکستان علما کونسل کا 15 نومبر کو یوم احتجاج

November 12, 2019 1:52 pm0 commentsViews: 4

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرتارپور بارڈر کھول کر امن کا جبکہ بھارت نے بابری مسجد کا فیصلہ دے کر جنگ کا پیغام دیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی مسلمانوں نے متبادل جگہ قبول نہ کرنے کا زبردست اعلان کیا، پاکستان علما کونسل 15 نومبر کو بھارتی عدالت کے فیصلے کے خلاف یوم احتجاج منائے گی۔ انہوں نے آزادی مارچ سے متعلق کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر مثبت راستہ نکالیں۔