حکومت بحرین کا ایدھی فائونڈیشن کی خدمات کا اعتراف ‘ایوارڈ و ایک ملین ڈالر دیئے

November 13, 2019 1:11 pm0 commentsViews: 6

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عبدالستار ایدھی فائونڈیشن کی خدمات کے اعتراف میں حکومت بحرین کی جانب سے اعلیٰ ترین عیسیٰ ایوارڈ اور ایک ملین امریکی ڈالر دیئے گئے۔ تقریب میں بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی نے شرکت کی جہاں انہوں نے بادشاہ بحرین سے ایوارڈ وصول کیا‘ ترجمان ایدھی فائونڈیشن کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ پاکستان کو پہلی بار دیا گیا ہے۔