فی تولہ سونا 500 روپے سستا

November 13, 2019 1:15 pm0 commentsViews: 4

کراچی( کامرس رپورٹر) بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے1453 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور428روپے کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی‘ حیدر آباد‘ سکھر‘ ملتان‘ فیصل آباد‘ لاہور‘ اسلام آباد ‘ راولپنڈی‘ پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر86200 روپے اور فی تولہ 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر73908 روپے ہوگئی ۔