سولجر بازار میں اے ٹی ایم سے چوری کرنیوالا گرفتار

November 13, 2019 1:15 pm0 commentsViews: 11

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے سولجر بازار تھانے کی حدود میں اے ٹی ایم سے چوری کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چور اے ٹی ایم کے سیکورٹی کیمروں کی تار کاٹ کر مشین کھولتا تھا۔ گزشتہ رات12بجے بھی ملزم سیکورٹی کیمروں کی تاریں کاٹ کر چلا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق صبح5بجے ملزم نے اے ٹی ایم مشین کھولنے کی کوشش کی تھی۔