کراچی میں کل سے موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان

November 13, 2019 1:15 pm0 commentsViews: 14

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش برسانے کیلئے نیا سسٹم ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے۔ کل اور جمعہ کو ہلکی بارش کے ساتھ سردی کی لہر آنے کی بھی توقع ہے شہر میں دھوپ چھائوں کا موسم رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سنادی ہے اور ساتھ ہی سردی کی لہر آنے کا امکان ظاہر کیاہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایران سے آنیوالا سسٹم بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگیا آج منگل کو سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔