جے یو آئی کا پلان بی؛ کارکنوں نے چمن شاہراہ بند کردی

November 13, 2019 1:33 pm0 commentsViews: 2

چمن: جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ بند کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت سید حمید کراس کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

چمن شاہراہ کی بندش سے سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس گئیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔