قراقرم ایکسپریس پٹری سے اترگئی، متعدد مسافر زخمی

November 13, 2019 1:36 pm0 commentsViews: 9

لاہور: صفدر آباد اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ٹرین کو حادثہ پیش آیا اور ٹرین پٹری سے اترگئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے نیچے اتریں جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت چند مسافر زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ٹرین کا انجن اوور شوٹ ہوگیا تھا جس سے انجن کی بریکیں فیل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کے باعث لاہور فیصل آباد سیکشن مکمل طور پر بند ہوگیا اور ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈپٹی ڈی ایس ریلوے کاشف یوسفانی اور دیگر حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔