نواز شریف کی صحت عزیز ہے تو بانڈ کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے، شیخ رشید

November 14, 2019 1:37 pm0 commentsViews: 6

مسلم لیگ ن کو سیاست نہیں کھیلنا چاہئے‘سیکورٹی بانڈ کی شرط ہے صحت پر توجہ دینی چاہئے
2 ہفتے گزر گئے حکومت پر دباؤ ہے، غصے میں چند لوگوں نے مختلف رائے دی‘ میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو نواز شریف کی صحت عزیز ہے تو سیکیورٹی بانڈ کو سیاسی انا کامسئلہ نہ بنایا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 ہفتے گزر گئے ہیں حکومت پر بھی دباؤ ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے جس پر عمل ہونا چاہئے، سیکیورٹی بانڈ کی شرط ہے صحت پر توجہ دینی چاہئے۔شیخ رشید نے کہا کہ غصے میں چند لوگوں نے مختلف رائے دی ہے، کابینہ کا مشترکہ فیصلہ ہے حکومت نے اپنا حق ادا کردیا ہے، میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں تو وہ کہیں بھی جاسکتے ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ اب تو انہیں کیش بھی نہیں دینا بس ایک بانڈ بھر کر دینا ہے، مریض کی صحت عزیز ہے تو سیاست نہیں کھیلنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اگر سیکیورٹی بانڈ کو سیاسی انا کا مسئلہ بنارہی ہے تو میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں۔واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج کے غرض سے4ہفتیکیلئیبیرون ملک جانیکی مشروط اجازت دے دی ہے۔کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کو4 ہفتیکیلیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جب کہ نوازشریف یا شہبازشریف7ارب روپیکے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔فروغ نسیم نے واضح کہا تھا کہ ہم بیل بانڈزنہیں انڈیمنٹی بانڈ مانگ رہے ہیں۔