عوام کی اکثریت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کر دی

November 14, 2019 1:27 pm0 commentsViews: 9

91 فیصد لوگوں نے کہا سابق وزیراعظم بیرون ملک چلے گئے تو پاکستان واپس نہیں آئیں گے
9 فیصد نے کہا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے شرائط عائد کیا جانا غیر قانونی ہے
نجی ٹی وی چینل کے صحافی اور تجزیہ کار کی جانب سے کروائے گئے سروے میں رائے کا اظہار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کی اکثریت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کر دی، نجی ٹی وی چینل سے وابستہ معروف صحافی اور تجزیہ کار کی جانب سے کروائے گئے سروے میں 91 فیصد لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم بیرون ملک چلے گئے تو پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ جبکہ 9 فیصد لوگوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے شرائط عائد کیا جانا غیر قانونی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا معاملہ تاحال لٹکا ہوا ہے۔اس حوالے سے اب ایک نجی ٹی وی چینل کے معروف صحافی و تجزیہ کار کی جانب سے عوام کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔ معید پیرزادہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عوام سے سوال کیا کہ آیا نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنی چاہیے یا نہیں، اور کیا نواز شریف بیرون ملک جانے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں۔اس سوال کے جواب میں 91 فیصد لوگوں نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ایک مرتبہ بیرون ملک چلے گئے تو پاکستان واپس نہیں آئیں گے اس لیے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔