آئو مل کر کام کریں گورنر عمران اسماعیل نے سندھ حکومت کو مفاہمت کا پیغام بھجوادیا

November 14, 2019 1:42 pm0 commentsViews: 3

خواہش ہے تمام ترقیاتی منصوبوں میں سندھ حکومت ساتھ ہو، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خیر سگالی کا پیغام دیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ حکومت کو ایک بار پھر مفاہمت کا پیغام دے دیا۔ کہتے ہیں خواہش ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں سندھ حکومت ساتھ ہو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے جاری کردہ سندھ کے ترقیاتی منصوبے عوام کیلئے ہیں انہوں نے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں مل کر ان کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔