نواز شریف کو برین ہیمرج اور فالج کا بھی خدشہ ہے‘ڈاکٹرز

November 14, 2019 1:42 pm0 commentsViews: 5

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو برین ہیمرج اور فالج ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو سابق وزیراعظم کی جو میڈیکل رپورٹ دی گئی ہے اس میں نواز شریف کے دماغ کو خون کی سپلائی دینے والی شریانوں میں 85فیصد تنگی کا انکشاف ہوا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو فالج ہو سکتا ہے جبکہ انکے دماغ کی شریانوں کے پھٹنے کا بھی خدشہ ہے۔