لیاری میں گینگ وار کی پی پی رہنما کے دفتر پر فائرنگ

November 14, 2019 1:46 pm0 commentsViews: 8

بغدادی احمد شاہ بخاری روڈ پر یوسی 8کے چیئرمین حاجی مجید کے دفتر پر حملہ کرنیوالے موٹر سائیکل سوار تھے
ملزمان ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے ٗ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول جلدگرفتار کر لیں گے ٗ پولیس
کراچی(کرائم رپورٹر)لیاری میں گینگ وارکی پیپلزپارٹی رہنماکے دفتر پر فائرنگ۔ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق بغدادی احمد شاہ بخاری روڈ پرموٹرسائیکل سوار2نامعلوم مسلح ملزمان نے پیپلز پارٹی کے دفتر پر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔فائرنگ کے واقع میں کسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کاکہناہے کہ فائرنگ یوسی8 کے چیئرمین حاجی مجید کے دفتر پر کی گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ گینگ وار ملزمان نے کی ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے واقعہ کی سی سی ٹی وی موصول ہوگئی ہے دونوں ملزمان کو جلد گرفتار کر لینگے اس سے قبل ماضی میں بھی حاجی عبدالمجید پر حملے ہوچکے ہیں ۔حاجی عبدالمجید پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوں میں شامل ہیں تاہم پولیس نے واقع کی مزیدتحقیقات شروع کردی ہے۔