٭ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی ٭ شہر میں آج ہلکی بارش اور سردی کی لہر چلنے کا امکان

November 14, 2019 1:46 pm0 commentsViews: 4

موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد شہر میں یخ بستہ ہوائیں چل سکتی ہیں، چیف میٹرو لوجسٹ
رات اور صبح کے اوقات میں گرد آلود موسم جبکہ دھند چھانے کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے، سردار سرفراز
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں آج بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے، موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد شہر میں یخ بستہ ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مغرب سے ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے تحت اندرون سندھ کے مختلف شہروں اور کراچی میں ہونے والی بارشوں کے بعد سردی کی لہر چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق رات اور صبح کے اوقات میں گردآلود موسم جبکہ دھند چھانے کا امکان ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔ بدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 33 ڈگری رہا۔ بدھ کو شہر میں سمندر کی جنوب مغربی جبکہ بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلیں آج موسم ابرآلود رہنے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔