احتساب عدالت کے جج اور حمزہ شہباز کے درمیان تلخ کلامی

November 14, 2019 2:06 pm0 commentsViews: 3

آپ کیا کررہے ہیں یہ پریس کانفرنس نہیں‘ جج احتساب عدالتکا حمزہ شہباز پر برہمی کا اظہار
آپ مجھ سے کس طرح بات کررہیہیں ہمیشہ عدالت کا احترام کیا اپنا رویہ ٹھیک کریں‘ حمزہ شہباز
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کے جج اور حمزہ شہباز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی تو ملزم حمزہ شہباز کو پیش کیا گیا جبکہ شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔نیب وکیل نے بتایا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ آپ ملزم کو کٹہرے میں لیکر آئیں، جب حمزہ عدالت میں آئیں تو فوری کٹہرے میں آئیں تاکہ عدالت کا تقدس خراب نہ ہو۔ جج نے حمزہ شہباز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا کررہے ہیں یہ پریس کانفرنس نہیں۔ حمزہ شہباز نے بھی جج کو جواب دیا کہ آپ مجھ سے کس طرح بات کررہے، میں نے ہمیشہ عدالت کا احترام کیا ہے، آپ اپنا رویہ ٹھیک کریں، اگر مجھے کسی نے سلام کیا تو اس کا جواب دینا اسلام میں فرض ہے، میں ان سے بات کرنا چاہتا تھا، آپ کے بات کرنے کا طریقہ مجھے مناسب نہیں لگا۔حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی ،وکلاء اور پولیس اہلکاروں میں جھگڑا ہو گیا۔