عمران خان سادہ کاغذ پر استعفیٰ دے دیں ورنہ آپ کو خون آلود کاغذ پر استعفیٰ دینا پڑے گا‘ مفتی کفایت اللہ

November 14, 2019 2:10 pm0 commentsViews: 3

ابھی ہم ایک استعفیٰ مانگ رہے ہیں جس میں پردہ نشینوں کی بھی خیر ہے
جب ہم نے دو استعفے مانگے تو یہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما جمعیتِ علماء اسلام ف مفتی کفایت اللہ نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ عمران خان سادہ کاغذ پر استعفیٰ دیدیں ورنہ آپکو خون آلود کاغذ پر استعفیٰ دینا پڑے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ہم ایک استعفی مانگ رہے ہیں جس میں پردہ نشینوں کی بھی خیر ہے جب ہم نے دو استعفے مانگے تو یہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے۔یہ اس کی مرضی ہے کہ سادہ کاغذ پہ استعفی دے یا پھر خون الود کاغذ پہ اور سب سے اہم بات ابھی ہم ایک استعفی مانگ رہے ہیں جس میں پردہ نشینوں کی بھی خیر ہے جب ہم نے دو استعفے مانگے تو یہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے۔