ٹماٹر کی قیمت پرسینیٹر شیری رحمان بھی بول پڑیں

November 14, 2019 2:10 pm0 commentsViews: 5

مجھے اس منڈی میں جاناہے جہاں 17روپے کلو ٹماٹر مل رہے ہیں
عبدالحفیظ شیخ کو شاید پتانہیں 55 روپے کاایک ٹماٹر مل رہاہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 17 روپے بتانے پر پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان بھی بول پڑیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے مشیر خزانہ کی جانب سے ٹماٹر کی قیمت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منڈی میں جاناہے جہاں 17روپے کلو ٹماٹر مل رہے ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں 17 روپے کاایک ٹماٹر نہیں ان کوکلوکہاں سے مل گیا؟ شاید ان کو پتانہیں، 55 روپے کاایک ٹماٹر مل رہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کوذاتی معالج کی رسائی کیوں نہیں دی جا رہی؟ہمیں آصف زرداری کی صحت سے متعلق سخت تشویش ہے۔شیری رحمان کا مزید کہنا تھاکہ نواز شریف کوعدالت نے اجازت دی ہے توبانڈ کی کیاضرورت ہے؟