نوازشریف معاملے کے طوفان کو عمران خان نے ہی کنٹرول کرنا ہے، چوہدری شجاعت

November 14, 2019 2:10 pm0 commentsViews: 5

زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے‘ حکمران مہنگائی اور بے روزگاری پر خصوصی توجہ دیں
وزیر اعظم ایسے لوگوں کی بات نہ سنیں جو ان کا نقصان کریں، سربراہ مسلم لیگ ق کا مشورہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکمران مہنگائی اور بے روزگاری پر خصوصی توجہ دیں، نوازشریف کے معاملے پر طوفان کو عمران خان نے کنٹرول کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر ایک طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔اس طوفان کو عمران خان نے ہی کنٹرول کرنا ہے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، لاہور سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اللہ نے ایک موقع دیا ہے۔وزیر اعظم ایسے لوگوں کی بات نہ سنیں جو ان کا نقصان کریں، اور اپنے ماتھے پر کلنک کا وہ داغ نہ لگنے دیں جس کو دھویا نہ جاسکے۔سربراہ مسلم لیگ ق کا مزید کہنا تھا کہ صاحبِ اقتدار کو چاہیے کہ وہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مہنگائی اور بے روزگاری پرتوجہ دے۔