سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

November 14, 2019 2:13 pm0 commentsViews: 6

21 ڈائریکٹرز کے تبادلے اور 4ڈپٹی ڈائریکٹرز کوڈائریکٹرز کے عہدوں کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجاز اتھارٹی کے حکم پر سندھ بلڈنگ کنٹرول تھارٹی میں فوری طور پر تمام ڈائریکٹرز کے بڑے پیمانے پر اندرونی تبادلوں اور تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں جاری ہونے والے حکم نامے میں 21 ڈائریکٹرز کے تبادلے اور 4ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اْن کے بیسک پے اسکیل کے مطابق ڈائریکٹرز کے عہدوں کی اضافی ذمے داریاں دی گئی ہیںجبکہ تمام ڈائریکٹرز کو آڈرز کے تحت اپنی سابق پوسٹ کو چھوڑ کر نئی ذمے داریوں کو فوری سنبھالنے اور اس سلسلے میں چیف سیکرٹری، حکومت سندھ کے دفتر واقع نیو سندھ سیکرٹریٹ میںآج صبح09:30بجے منعقدہ اجلاس میں لازمی حاضر ہونے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ حکم نامے نوٹیفکیشن کی تفصیلات کے مطابق جن 21ڈائریکٹرز کے ٹرانسفر کیے گئے ہیں اْن میں منیر احمد بھمبرو، گڈاپ سے نیو کراچی ٹائون، (اضافی چارج کورنگی ٹائون)، صامت علی خان ، ریکارڈ سیکشن سے نیو کراچی ٹائون، ادریس عبدالغفار ، لانڈھی سے گڈاپ ٹائون، ندیم احمد کو اسٹرکچر سیکشن سے بلدیہ ٹائون، عبدالحمید زرداری، کو سائٹ ٹائون سے لانڈھی ٹائون ، صفدر علی مگسی ، کورنگی ٹائون سے شاہ فیصل ٹائون، مجاہد عباس ، ویجیلنس سیکشن سے بن قاسم ٹائون، عادل عمر صدیقی ، صدر ٹائون Iسے ملیر ٹائون، اعجاز الحق، نیو کراچی سے جمشید ٹائون I، اسماعیل ، شاہ فیصل سے جمشید ٹائون II، سرفراز حسین ، صدر ٹائون IIسے گلشن اقبال ٹائون I، عرفان حیدر نقوی، لائسنسنگ سیکشن سے گلشن اقبال ٹائون II، عبد الرحمن بھٹی ، لیاری سے صدر ٹائون I،ندیم انور، لیاقت آباد سے لیاری ٹائون، امتیاز احمد یزدانی ، ویجیلنس سیکشن سے صدر ٹائون II، عامر کمال جعفری ، جمشید ٹائون Iسے لیاقت آباد ٹائون ، بینش شبیر، ڈائریکٹراسٹرکچر سیکشن، ندیم رشید، ڈائریکٹر ڈیزائن اینڈ کمپلین سیکشن، جمیل احمد میمن ، نارتھ ناظم آباد ٹائون سے ویجیلنس سیکشن، محمد رقیب، گلشن اقبال IIسے ڈائریکٹر کچی آبادی اور عمیر مقبول ،ڈائریکٹر ریکارڈ سیکشن کے نام شامل ہیں۔ جبکہ 4 ڈپٹی ڈائریکٹرز جنہیں ڈائریکٹرز کا اضافی چارج دیا گیا ہے ان میں فہیم مرتضیٰ، کچی آبادی سے ڈائریکٹر نارتھ ناظم آباد ٹائون، ضرغام حیدر، اورنگی ٹائون سے گلبرگ ٹائون، اشفاق کھوکھر، ڈیزائن سیکشن سے اورنگی ٹائون، جلیس صدیقی، کیماڑی ٹائون سے بحیثیت ڈائریکٹر سائٹ ٹائون کے نام شامل ہیں۔