تاجروں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ایڈیشنل آئی جی

November 14, 2019 2:13 pm0 commentsViews: 9

سندھ پولیس شہر میں امن و امان کی بحالی کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے
لائٹ ہائوس کی دکانوں کے متاثرین کو متبادل جگہ جلد فراہم کی جائے گی، شرجیل گوپلانی
شہر میں نائٹ بازاروں کے قیام کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، سربراہ آل سٹی اتحاد ایسوسی ایشن
کراچی ( کامرس رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ سندھ پولیس شہر امن کی بحالی کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے تاجروں کے مسائل کریںگے ان کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی کی قیادت میں وفد سے اپنے آفس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ملاقات کرنے والے وفد میں جنرل سیکرٹری احمد شمسی۔سینئر نائب صدر فیصل جان کبیر۔جوائنٹ سیکرٹری زبیرعلی خان۔فنانس سیکرٹری عاطف شیخ‘ لااینڈآرڈر کنوینر عثمان صدیقی‘ محمد سعید چوہدری ایوب‘ حسیب اخلاق اور طیب صدیقی شامل تھے۔ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہاکہ شہر میں چوری ڈکیتی نقب زنی اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے موٹراقدامات کررہے ہیں غیرقانونی پارکنگ اور تجاوزات کا خاتمہ کریں انہوں نے کہا مسمار دکانوں کے متاثرین کو متبادل جگہ دی جائے۔ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن آل سٹی تاجر اتحاد کی درخواست پر فوری طور حکم جاری کر تے ہوئے89 4 f کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے اختیارات دوبارہ تھانہ ایس ایچ او کو دے دیے تاکہ ایس ایچ اوبغیر کسی روکاٹ کے ایف آئی آر درج کراسکے جس کا مقصد تاجروں کو مسائل میں ریلیف مہیا کرنا ہے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے تمام ایچ اوز کو پہلے تاجر رہنمائوں سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ وہ قانون کے دائرکار میں رہ کر مسمار دوکانوں کے متاثرین کو متبادل جگہ دلانے کیلئے حکومت سندھ سے سفارش کریں گے ۔اس سلسلے میں آل سٹی تاجراتحاد ایسوسی ا یشن کے صدر شرجیل گوپلانی نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی دوسری جانب آل سٹی تاجر ایسوسی ایشن کی جانب سے شہر میں نائٹ بازاروں کے قیام کی تجویز کو سراہا ۔اور کہا کہ پولیس حکام اس سلسلے میں بھرپورتعاون کریں گے تاجر رہنماوں کو اس سلسلے میں وزیراعلی سندھ۔چیف سیکرٹری اور کمشنر کراچی کو یہ سفارشات دینے کی ہدایت دی جس پر آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی نے اتفاق کیا اور یقین دہانی کرائی۔