وفاقی وزارتوں میں ماہرین تعینات کرنے کی تیاری

November 14, 2019 2:13 pm0 commentsViews: 3

امریکی نظام حکومت میں انڈر سیکریٹری کی طرز پر عہدیداروں کو تکنیکی مشیر کا نام دیا جائے گا
ان مشیران کا عہدہ سیکریٹریز سے بالا اور وفاقی وزیر سے کم ہوگا، حکومتی ذرائع
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے امریکی نظام حکومت میں انڈر سیکریٹری کی طرز پر وفاقی وزارتوں کے اعلیٰ عہدوں پر بہترین قابلیت کے حامل پیشہ ور افراد کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عہدیداروں کو تکنیکی مشیر کا نام دیا جائیگا جن کی تنخواہ ایک مخصوص مدت کیلئے نجی شعبے میں مارکیٹ کی تنخواہوںکے مساوی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان مشیران کا عہدہ سیکریٹریز سے بالا اور وفاقی وزیر سے کم ہوگا۔ پالیسی تجاویز اور ماہرانہ رائے دینے کیلئے انہیں وفاقی سیکریٹریوں سے اونچے اور وزراء کے ماتحت عہدوں پر تعینات کیا جائیگا۔ اس پر ایک عہدیدار نے بتایا کہ ماہرین مینجمنٹ پے یا اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل( ایس پی پی ایس) پر ملازمت دی جائیگی لیکن عملی طور پر وہ گریڈ23 کے افسران ہوں گے جبکہ وفاقی سیکریٹری کا گریڈ22ہوتا ہے۔اس سلسلے میں جب وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے15 وفاقی وزارتوں کو ترجیح دی ہے جہاں پہلے مرحلے میں تکنیکی مشیر تعینات کئے جائیں گے۔