سندھ حکومت طالب علموں سے زیادتی واقعات کا نوٹس لے ٗ کاشف صابرانی

November 14, 2019 2:13 pm0 commentsViews: 5

کراچی کے اسکولوں میں معصوم طالب علموں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے
گلشن معمار میں طالب علم کو ہوس کا نشانہ بنانیوالے اسکول ملازمین کی پولیس سرپرستی کررہی ہے
کراچی (کرائم رپورٹر ) کراچی کے اسکولوں میں معصوم طالب علموں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے سندھ حکومت ان واقعات کا نوٹس لے۔ یہ بات پیرنٹس ایکشن کمیشن کے چیئر مین محمد کاشف صابرانی نے بدھ کو ہنگامی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی ،انہوںنے کہا کہ گلشن معمار سیکٹر تھری ٹی میں واقع میکن لائٹ اکیڈمی اسکول کے دو ملازمین نیاز اور ذوالفقار نے چار سالہ طالب علم کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا یا۔واقعہ کا مقدمہ درج ہونے پر پولیس نے ملزمان کو تو گرفتارکیا لیکن پولیس نے ملزمان سے نرم رویہ اختیار رکھا ہوا ہے اور مبینہ طور پر پولیس ملزمان کی سر پرستی کر رہی ہے ، کاشف صابرانی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان واقعات کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور جن اسکولوں میں اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں وہاں کی انتظامیہ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔