کورنگی، کارلفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

November 14, 2019 2:19 pm0 commentsViews: 2

اے ویل ایل سی پولیس کی کارروائی، ملزمان عطا محمد اور ارسلان سے کار اور اسلحہ برآمد
کراچی(کرائم رپورٹر) اے وی ایل سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان عطا محمد اور ارسلان خان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی کار AAQ-889 اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، اے وی ایل سی پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم عطا محمد نے دوران انٹیروگیشن اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے،ملزم نے کار لفٹنگ کی 10 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔