متحدہ رہنما کا بھتہ خور بھائی ساتھی سمیت گرفتار

November 14, 2019 2:19 pm0 commentsViews: 6

زیر حراست ملزمان صادق اور عاصم زیر تعمیر گھروں کے مالکان کو دھمکاکر رقم طلب کرتے تھے، ذرائع
کراچی(کرائم رپورٹر)شہری کی شکایت پر عزیزآباد پولیس کی کارروائی۔ایم کیوایم کے رہنماکے بھائی سمیت2ملزمان گرفتار۔اطلاعات کے مطابق زیرتعمیر گھروں کے مالکان سے بھتہ وصولی میں ملوث دونوں ملزمان گرفتار مقدمہ درج کیاگیاہے۔ملزمان میں عاصم اور صادق شامل ہے۔ملزمان ایس بی سی اے کے ملازمین کی مدد سے زیرتعمیر گھروں کے مالکان کو بلیک میل کرتے ہیں۔ملزم صادق ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے خالدبن ولایت کا بھائی بتایا جاتا ہے۔ملزم صادق کی ایف آئی آر میں ولدیت ظاہر نہیں کی گئی۔ملزمان نے چند روزقبل عزیزآباد میں زیر تعمیر گھر کے مالک سے دو لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کیا تھا ایس بی سی کا عملہ ان ملزمان کی مدد سے شہریوں کو دھمکاتے تھے۔تاہم ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔