ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی عبدالحسیب کی بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

November 14, 2019 2:19 pm0 commentsViews: 3

کراچی(پ ر)متحدہ قو می موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب کے بہنوئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عبد الحسیب سمیت تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان آپ کے غم میںبرابر کی شریک ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔(آمین)