ملک دشمن کراچی کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں ثروت اعجاز قادری

November 14, 2019 2:24 pm0 commentsViews: 3

ہٹلر کا جانشین انسانیت کا دشمن مودی پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش رچا رہا ہے، سربراہ سنی تحریک
کراچی(پ ر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر ہٹلر کے جانشین انسانیت کے دشمن مودی کی حکومت ہے،کشمیری مسلمانوں ،بچوں خواتین کا قتل اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کاسلسلہ جاری ہے ،ایک طرف بھارت کشمیر میں ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو دوسری طرف پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش رچا رہا ہے ،کراچی اس وقت ملک کا حساس ترین شہر ہے دہشتگردی کا الرٹ بھی جاری ہوچکا ہے ، ،علماء کرام مذہبی ہم آہنگی کو فروغ اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے شعور اجاگر کریں ،ملک دشمن قوتیں مسلمانیت کا لبادہ اڑھ کر کراچی کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں ،دین اسلام میں دراڑیں ڈالنے والے یہود ونصاری ٰ کے پیروکار ہیں ،ہمیں اسلام کے حقیقی فلسفے امن محبت بھائی چارگی کو فروغ دیتے ہوئے ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ،ایل او سی پر بھارت کی جارحیت کو جواز بناکر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت کی امن پالیسیوں کا مکمل ساتھ دینگے کراچی کے دشمن کو ملک کا دشمن تصور کرینگے ،ظالم وجابر کے خلاف ڈٹ جانا اور مظلوم کو انصاف وحقوق دلاناحسینیت ہے۔