کینٹ اسٹیشن پر تیز گام پٹری سے اتر گئی

November 14, 2019 2:38 pm0 commentsViews: 4

ٹریک بند ہونے سے ٹرینوں کی آمد و رفت گھنٹوں تاخیر کا شکار ، مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا
مسافروں کے شور شرابے پر ریلوے انتظامیہ نے 6 گھنٹے بعد ٹریک سے اتری 2 بوگیوں کو ہٹایا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر تیزگام کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس سے ٹرینوں کی آمدورفت گھنٹوں تاخیر کا شکار رہی۔ تیزگام ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس آٹھ گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ ہوئیں جس سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی کینٹ اسٹیشن پر تیزگام ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں بوگیاں بروقت نہ ہٹانے کے باعث کراچی سے اندرون ملک روانہ ہونے والی ٹرینیں مقررہ وقت پر نہ جا سکیں۔ ٹرینوں کی تاخیر اور اس پر انتظامیہ کی عدم موجودگی سے مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے شدید احتجاج کیا، مسافروں کے شور شرابے پر ریلوے انتظامیہ کو ہوش آیا تو 6 گھنٹے بعد ٹریک بحال کر دیا گیا۔ فرید ایکسپریس، تیزگام، کراچی ایکسپریس، سرسید اور سکھر ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر کے بعد منزل کی جانب روانہ ہوئیں مسافروں کا کہنا تھا کہ مہنگی ٹکٹ خریدنے کے باوجود انہیں اکثر پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا متعلقہ وزارت ریلوے انتظامیہ نوٹس لے۔