عمران خان جمہوریت کا لبادہ اوڑھے ہوئے ڈکٹیٹر ہیں‘نعمان ہاشمی

November 14, 2019 2:42 pm0 commentsViews: 3

سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی کابینہ نواز شریف کی صحت پر پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے، صدر ن لیگ کراچی
کراچی (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی کے نائب صدر نعمان ہاشمی نے نصرت بھٹو کالونی ضلع وسطی میں محمد عمران، کرم دین، سعود صدیقی، محمد عدنان اور عمر کی شمولیت کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ تیزی سے عوام میں گھر گھر پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ عمران نیازی اور سلیکٹڈ کابینہ جس طرح میاں محمد نواز شریف کی صحت کی خرابی اور علاج پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرکے اس بات کو ثابت کر رہے ہیں کہ یہ جمہوریت کا نقاب اوڑھے ہوئے ڈکٹیٹر ہیں جو انسانیت اور انسانی جذبوں سے نابلد ہیں جبکہ سلیکٹڈ عمران نیازی نے ایک ہائی پاور کمیشن اپنی ہی سربراہی میں بنایا جس میں SECP، FIA، FBR، IB، ISI، SBP کے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل تھا جس کی ذمہ داری تھی کہ وہ گزشتہ دس سالوں میں جمہوری دورِ حکومت میں لیے گئے قرضوں میں سیاستدانوں کی کرپشن ثابت کرنی تھی جبکہ کمیشن کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں لیے گئے قرضوں میں کوئی کرپشن اور منی لانڈرنگ نہیں کی گئی۔